5 اپریل 2012 - 19:30

آل سعود کی جبر و تشدد کی پالیسی اور نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری ہیں اور آل سعود کے گماشتوں نے الشرقیہ کے علاقے میں تین مزید نوجوان گرفتار کرلئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے گماشتوں نے 31 مارچ کو شہر قطیف کے محلے الشویکہ میں 21 سالہ نوجوان  حسن منصور الزوری کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا؛ 3 اپریل کو شہر صفوی سے 18 سالہ ماجد علی ملا اور احمد عبداللہ صالح کو گرفتار کیا جن کے بارے میں ان کے خاندانوں کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔آل سعود کی سیکورٹی ایجنسیوں نے لوگوں کو تنگ کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کے لئے "جزیرہ تاروت" میں ناکے لگائے اور شہریوں کی بلاوجہ تلاشی کے بہانے ان سے بدسلوکی کی اور مناخ القدیم کے علاقے میں زبردست ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا۔

.......

/110-169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

بلادالحرمین کی تازہ ترین صورت حال/ ایک سیاسی راہنما کی رہائی کے لئے مظاہرے